ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں داعش کانیاسربراہ ہلاک:امریکی وزارت دفاع

افغانستان میں داعش کانیاسربراہ ہلاک:امریکی وزارت دفاع

Mon, 17 Jul 2017 10:40:22    S.O. News Service

واشنگٹن ،16؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں داعش تنظیم کا نیا سربراہ گزشتہ ہفتے کُنڑ صوبے میں امریکی بم فوج کی بم باری کے دوران ماراگیا۔اس بات کااعلان امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ تنظیم کا سابق سربراہ بھی تقریبا تین ماہ قبل اسی طرح کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔پینٹاگون کی ترجمان ڈیانا وہائٹ نے ایک بیان میں بتایاہے کہ امریکی فوج نے 11جولائی کو داعشِ خراسان تنظیم (افغانستان میں داعش کی ممقامی شاخ)کے مرکز عام کو حملے کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنظیم کا سربراہ "ابو سید" بعض دیگر ارکان سمیت مارا گیا۔حفیظ سید خان اور عبدالحسیب کے بعدابو سید افغانستان میں داعش تنظیم کا تیسرا سرغنہ ہے جس کو امریکی یا افغان افواج نے ہلاک کیا۔


Share: